اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)مجھے سو فیصد خدشہ ہے القا در گھپلہ کیس میں آج گرفتار کرلیا جاونگا، عمران خان.القادر ٹرسٹ میں مبینہ کرپشن کے کیس میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کے لیے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔نعرے لگانے پر ججز اٹھ کر چلے گئے، سماعت میں وقفہ.عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو کمرہ عدالت میں عمران خان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
نعرے لگانے پر ججز نے اظہار برہمی کیا اور عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ نعرہ لگانے والے وکیل کا ہم سے تعلق نہیں۔،
اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ایسے نہیں چلے گا، یہ کوئی طریقہ نہیں، مکمل خاموشی ہونی چاہیے۔جس کے بعد عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت میں جمعے کی نماز کا وقفہ کر دیا گیا۔سماعت کے لیے ڈھائی بجے کا وقت مقرر کر دیا گیا۔