پاراچنار (مانند نیوز)پاراچنار 4 مئی تری منگل سکول کے شہداء میں حکومت کی جانب سے شہداء پیکیج تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے زمہ داران کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلئے میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاچکی ہے ۔پاراچنار پاک آفغان سرحد کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل میں 4 مئی کو مسلح شرپسندوں کے ہاتھوں شہید کئے گئے تھے۔اساتذہ سمیت سات شہداء کے لواحقین میں حکومت کی جانب سے امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین ، وفاقی وزیر ساجد طوری ، ضلعی انتظامیہ آفسران قبائلی عمائیدین و اساتذہ تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کرم سید سیف الاسلام نے شہداء کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔ وفاقی وزیر اورسیز پاکستانی ساجد حسین طوری نے کہا کہ اساتذہ کا کسی سے کوئی اراضی تنازعہ نہیں تھا۔ ان کے قاتلوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جارہی یے تاہم کسی بے گناہ کو کوئی تکلیف نہ دی جائے۔ اور امن و آمان کی قیام کیلئے کوششیں جاری رکھی جائے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے