پبی(مانند نیوز ) خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کی بائیو فورٹیفائڈ تخم متعارف کرادی گئی،جس سے گندم کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا، ایگریکلچرل ریسرچ کے زرعی سائنسدانوں کی متعارف کردہ گندم کی ان اقسام کے حوالے ترناب فارم پشاورمیں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچرل ریسرچ خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالباری سمیت ہاروئسٹ پلس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز اور پرائیویٹ سیڈ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی، افتتا حی تقریب کے موقع پر کسانوں، آفیسرز اور تخم کی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیز کے نمائندوں کی شرکت کی، اس موقع پر ڈی جی زراعت ریسرچ ڈاکٹر عبدالباری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ ترناب فارم کی متعارف کردہ گندم کی ان اقسام ”ترناب گندم 1“ اور ”ترناب رہبر“ میں زنک کی مقدار گندم کی عام اقسام کی نسبت زیادہ پائی جاتی ہے جو بچوں کی غذائی ضروریات پوراکرنے کے لیے کافی سود مندثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ نئی تخم پیدا کرنے میں تین سال کا عرصہ لگاہے،جو ہمارے سائنسدانوں کی ایک بہترین کاوش ہے جس پر وہ داد کے مستحق ہیں،گندم کی اس نئی تخم سے پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ متوقع ہے، اس تخم سے 55 من تک فی ایکڑ گندم کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے زراعت ریسرچ سیکشن تجربات کرانے میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی خودکفالت کی منزل پانے کے لیے ترقی دادہ اقسام متعارف کرانے کے لیے ہمارے سائنسدان دن رات انتھک محنت کررہے ہیں