پشاور(مانند نیوز ڈیسک) زرعی یونیورسٹی پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پہلا تین روز International Conference on Computing Technologies, Tools and Applications ” کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت تھے جبکہ چیف آرگنائزر پرو وائس چانسلر و ڈین پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، فوکل پرسن ڈاکٹر اسفندیار خان اور سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اقبال بنگش تھے۔ کانفرنس کا مقصد کمپیوٹر کے محققین، اسکالرز اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا تاکہ اکٹھے ہوکر ان کے علوم، تجربات اور ایجادات سے فائدہ اٹھایا جائے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، فوکل پرسن ڈاکٹر اسفندیار خان، سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اقبال بنگش سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کو کامیاب بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے، یہ مثبت معلومات جیسے نئے تجربات، ایجادات، تحقیق اور دوسرے بے شمار نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ آج زندگی کے ہر شعبے کا انحصار انفرادی اور اجتماعی طور پر کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر آچکی ہیںلہذا یونیورسٹی ملازمین پرنٹ و الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک یونیورسٹی کی نصابی و ہم نصابی علوم پہنچائیں۔ جدید دور میں انسان کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے تقاضے اس کے ذریعے پورے ہورہے ہیں اور اس کا استعمال بہت وسیع ہوچکا ہے۔