بریکوٹ(مانند نیوز) تحصیل بریکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سمیت مزید دو کارکنان گرفتار،مزید عہدیداروں اور کارکنوں کے گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔تحصیل بریکوٹ پی ٹی آئی ناظم کاشف خان نے عدالت سے بی بی اے کرکے گرفتاری سے اپنے آپ کو گرفتار ی سے بچا لیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر تک پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو پولیس کی گرفتاری سے بچا کر عدالت سے رجوع کرکے بی بی اے حاصل کریں گے۔ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ احسان اللہ خان نے کہاکہ پولیس تین ایم پی او کے تحت پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے انہوں نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ کے علاوہ شموزئی میں سابق ایم این اے صاحبزادہ صفغت اللہ کو بھی گرفتار کیا۔تین ایم پی او کے تحت جو گرفتاریاں یا چھاپے مارے جارہے ہیں وہ قانون کے مطابق ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ غالیگے کے حدود میں تقریبا ً آٹھ عہدیداران اور کارکن ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تھانہ غالیگے کے حدود میں پارٹی رہنماء تیمورخان جبکہ پی ٹی آئی چیرمین نظر حسین گرفتار ہوچکے ہیں۔