ہری پور (مانند نیوز)سینٹرل جیل روڈ پر شانی پیٹرول پمپ کے قریب گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی فائر فائٹر ٹیم اور میڈیکل ٹیم جائے حادثے کی طرف روانہ کر دی گئی۔آگ لگنے کے باعث 70 سالہ خاتون مسماۃ (و) جان جھلس گئی جس کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کیا بعد ازاں ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 ہری پور کی فائر فائٹر ٹیم نے آگ کو ایک کمرے تک محدود کر کے آدھے گھنٹے میں آگ پر مکمل قابو پایا۔آگ بجھانے میں ٹی ایم اے کی فائر بریگیڈ نے بھی حصّہ لیا۔آگ لگنے سے کمرے کا بیشتر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ابتدائی معلومات اور اہلِ محلّہ کے مطابق کمرے میں موجود چولہا جلانے کے باعث آگ لگی۔