سوات (مانند نیوز)ایس ڈی پی او امجد خان کا سرکل سٹی کے ایس ایچ اوز، محررران، بیٹ افسران ، چوکی انچارجان، ڈی ایس بی سٹاف اور تفتیشی آفسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد،عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ ایس ڈی پی او امجد خان کا شرکاء میٹنگ سے خطاب.منشیات فروشی جیسے قبیح دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ٹاسکنگ جاری، چور اور ڈکیت گینگز ،اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کیساتھ ساتھ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی امجد خان نے اپنے آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں سرکل بھر کے تمام افسران نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی او امجد خان نے ایس ایچ اوز سمیت تمام فیلڈ افسران اور انچارجز چوکیات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیااور جرائم کی شرح، پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے، ملزمان کو گرفتار کرنے اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔اسکے علاوہ انہوں نے منشیات کے ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کے لئے بھرپور کاروائیوں کی ہدایات کئیں،مزید کار اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا اور کہا کہ ان عناصر کے خلاف اپنی کاروائیوں کو بہتر کریں تاکہ عوام عدم تحفظ کا شکار نہ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے،عوام کی جان و مال کاتحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے