اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز بحال نہ کرنے کی صورت میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ویڈیوز بحال کرنے کی دھمکی دیے جانے کے بعد انٹرنیٹ سروسز بحال ہونے پر عوام ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ملک بھر میں 9 مئی سے موبائل انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا ایپس بند تھیں، تاہم 12 مئی کی شب کو انہیں جزوی طور پر بحال کردیا گیا تھا۔انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا ایپس کو سابق وزیر اعٖظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد بند کیا گیا تھا تاکہ ملک بھر میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کی جانب سے ہنگامے اور جلاؤ گھیراؤ شروع کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا ایپس بند کردی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے