پشاور(مانند نیوز )ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان خیبر پختو نخوا کے کوارڈنیٹر شاہد محمود نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کا آئین خواتین کو وراثت کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔خاندانی اور معاشرتی دباؤ میں آ کر عورتوں کا وراثت میں جائز حق نہ دینا اسلامی تعلیمات اور آئین، دونوں کے منافی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان میں ایچ آرسی پی کے زیر اہتمام مردان میں خواتین کے وراثتی حقوق کے حوالے منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،سیشن سے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر محمد عارف نے بھی خطاب،شاہد محمود نے کہا کہ ہمارے صوبے کے بعض علاقوں میں خواتین کو فراڈ اور جعل سازی کے ذریعے جائیداد کی ملکیت سے محروم کیا جاتا ہے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان پورے ملک میں خواتین کے جائیداد کی ملکیت کے حق کو تحفظ دینے کیلئے بنیادی طور پر کام کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت خواتین کو جائیداد کی ملکیت کا حق ہوتا ہے قانون کے تحت خواتین کو جائیداد کے لیے ہراساں کرنے، دباؤ ڈالنے، فراڈ یا جبر اور اس طرح کے دیگر اقدامات کے ذریعے ان کے حق سے محروم کرنے جیسے دیگر اقدامات کو روکا جا رہا ہے۔جائیداد کے حق سے محروم کوئی بھی خاتون محتسب کے پاس شکایت دائر کر سکتی ہے۔ وراثتی حقوق سے متعلق بل میں عام شہریوں کو بھی یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی دیگر شہری کے لیے صوبائی محتسب کے پاس شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے