لندن(مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کرالی۔نوازشریف لندن آفس کا خیال ہے کہ گاڑیاں نوازشریف کے نام پررجسٹرکرانے کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نوازشریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے،اس کے علاوہ رجسٹرگاڑیوں کو دہشت گردی،دھوکہ دہی اورمجرمانہ کارروائیوں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا۔نوازشریف لندن آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو چوتھی گاڑی رجسٹر ہونے سے بھی آگاہ کر دیا۔جبکہ سٹی آف لندن پولیس سازش کرنے والوں تک پہنچنے کیلئے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نواز شریف کے نام رجسٹرگاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ ارسال کی تھی۔مارچ 2023 میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے متعلق آگاہ کردیا۔اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پررجسٹرکی گئی۔نوازشریف کے نام پر تیسری گاڑی کا اس وقت پتہ چلا جب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا جرمانہ وصول ہوا۔خرم بٹ کا کہنا ہے کہ چند شرپسند عناصرنواز شریف کا نام اپنے مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے۔جبکہ خرم بٹ اس خدشہ کا اظہار کرچکے ہیں کہ پی ٹی آئی کے سپوٹرز نواز شریف کو پھنسانے کی سازش میں ملوث ہوسکتے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے