جمرود(نمائندہ مانند)کاسا پراجیکٹ میں مقامی کمیٹی کو نظراندازناانصافی ہے۔لوکل کمیٹی مشران ضلع خیبر تحصیل جمرودعلاقہ علی مسجدمیں شین تنگ کمیٹی کے مشران عبدالقادر (مراور)،کونسلر احسان اللہ،حاجی قسم خان و دیگر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا نے کاسا1000 پراجیکٹ کے متعلقہ علاقوں میں لوگوں کی ترجیحات کی بنیاد پر متعدد مقامی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان اقدامات سے خیبر میں معاشی اور سماجی ترقی کے مواقع فراہم ہو رہے ہیں لیکن پاکستان کمیونٹی سپورٹ پروجیکٹ تاجکستان بجلی لائن پروجیکٹ میں ضلع خیبر تحصیل جمرود علاقہ شین تنگ کو نظر انداز کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے زمین میں کھمبے لگائے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ ہر قسم کا تعاون کی ہے۔ مشران کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے ٹاورز ہمارے گاؤں اور زمینوں سے گزر رہی ہے لیکن اس میں ہمارے مستحق آبادی کو نظرانداز کرنا ظلم اور ناانصافی ہے۔مقامی مشران نےPCSP کے زمہ دار ملازمین سے مطالبہ کیا ہے جلد از جلد شین تنگ کے لئے ایک الگ کمیٹی بنایا جائے کیونکہ شین تنگ ہزاروں آبادی پر مشتمل ہے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بجلی ہمارے زمین پر گزر رہی ہے اور ہمارے ہسماندہ علاقے میں نہ روڈ، نہ سکول،نہ بی ایچ یو، نہ پانی کے منصوبے اور نہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا ہے۔اگر ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے گئے تو PCSP کے خلاف پاک افغان کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دینگے اور ساتھ ساتھ بجلی کو کسی بھی قیمت پر اپنے زمینوں سے گزارنے کی اجازت نہیں دینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے