کراچی(مانند نیوز ڈیسک)امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان کر دیا۔ امریکہ کی جانب سے ملنے والی امدادی رقم سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کے بحران پر قابو پانے کیلئے استعمال ہوگی۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دیگر حکام کے ہمراہ خیرپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقے میں خوراک کا سنگین بحران دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16 لاکھ سے زائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، اس کمی کو پورا کرنے کیلئے امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے