بٹ خیلہ ( مانند نیوز) سوات موٹر وے توڑ پھوڑ میں گرفتار 45 ملزمان کی ضمانت منظور،ملزمان ایک ایک لاکھ روپے کے دونفری ضمانت دیں گے ملزمان میں سابق صوبائی وزیر شکیل خان سمیت دیگر اہم راہنما شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق نو مئی کو پی ٹی ائی قائدین اور کارکنوں نے احتجاج کے دوران سوات موٹروے پل چوکی انٹر چینج میں توڑ پھوڑ کرکے ٹول پلازہ کو اگ لگاکر نذر اتش کردیا، موٹروے حکام کے طرف سے تھانہ الہ ڈھنڈ میں ایف آئی آر درج ہوکر 170 ملزمان کو نامزد جبکہ دیگر نامعلوم کو شامل کیا گیا، ملاکنڈ لیوی اہلکاروں نے کاروائی کرکے 45 ملزمان کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردئے گرفتار ملزمان میں سابق صوبائی وزیر شکیل خان، ضلعی جنرل سیکرٹری مقبول خان، تحصیل بائیزئی کے صدر جمال خان، تحصیل بٹ خیلہ کے صدر اعجاز خان سمیت دیگر کارکن شامل تھے، گرفتار ملزمان کی طرف سے اے ٹی سی ملاکنڈ کی عدالت میں ضمانت کے لیے مختلف وکلاء کے ذریعے 12 درخواستیں جمع کی گئی جس پر آج وکلاء کے بحث کے بعد عدالت نے تمام درخواست گزاروں کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کی دو نفری ضمانت پر رہاکرنے کی احکامات جاری کئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے