مکہ مکرمہ(مانند نیوز ڈیسک)حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نمازِ جمعہ کی اجازت دے دی گئی۔ سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ یہ اقدام لاکھوں عازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عازمین کو حرم تک آمد و رفت کی پریشانی نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے قریب اور چھوٹی مساجد میں عام طور پر جمعہ کی نماز نہیں پڑھائی جاتی اور نمازِ جمعہ مسجد الحرام میں ادا کی جاتی ہے تاہم مسجد الحرام سے دور جامع مساجد میں بھی اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے