سوات (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت عید الاضحی کیلئے ٹریفک پلان تشکیل دینے کے بارے میں اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی، ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر، سیکرٹری ریجنل ٹراسپورٹ آتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن شاہ جمیل، ڈپٹی ڈائیر یکٹر نیشنل ہائی ویز آتھارٹی، ایس پی ٹریفک سوات بادشاہ حضرت اور دیگر نے شرکت کی۔ ایس پی ٹریفک سوات نے اجلاس کو عید الاضحی کے موقع پر ضلع سوات کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ایس پی ٹریفک سوات نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع سوات کے داخلی راستے لنڈاکے چیک پوسٹ پر سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس میں انتظامیہ، ٹریفک پولیس، ٹورسٹ پولیس، ریسکیو، ٹی ایم اے اور سول ڈیفنس کے اہلکاران موجود ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بحرین اور مٹہ میں بھی فیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کئے جائینگے تاکہ سیاح حضرات بغیر کسی دشواری کے سفر کر سکے۔ ایس پی ٹریفک کا مزید کہنا تھا کہ سیاحوں کیلئے آگاہی پمپلٹس بھی تقسیم کئے جائینگے جس میں سیاحتی علاقوں اور انتظامیہ، پولیس ہیلپ لائینز کے بارے میں معلومات درج ہونگے۔ کمشنر ملاکنڈ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کیساتھ میٹنگ کے انعقاد اور تمام چیک پوسٹوں پر تربیتی یافتہ عملہ کی تعیناتی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیں۔کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی ویز آتھارٹی کو بحرین کالام روڈ سے تمام حائل رکاوٹیں عید سے پہلے پہلے ہٹانے کی ہدایت کی تاکہ سیاح حضرات کو سفر کرنے میں کوئی مشکلات پیش نہ ہو۔ کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو اے سی چارباغ کا مالم جبہ ریزارٹ پر ٹریفک مسائل کے حل کیلئے میٹنگ کے انعقاد بارے بھی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈنے یہ بھی ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ سوات سیاح حضرات کو موسمی صورت حال سے آگاہ رکھے۔ کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو تمام متعلقہ تحصیل میونسپل انتظامیہ اورواسا سے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے آلایشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے میٹنگ کے انعقاد بارے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس عید پر ایک مثالی صفائی مہم چلائی جائے اور قربانی کی آلائیشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے آگاہی مہم چلانے اور صفائی مہم میں لاپرواہی بھرتنے والے میونسپل انتظامیہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کی۔کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو عید الاضحی کے موقع سیاحتی مقامات پر ہوٹل انتظامیہ کو مناسب قیمتوں کے تعین اور پٹرول پمپس میں وافرمقدار میں پٹرول کی دستیابی کے بارے میں عملی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت جاری کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے