سوات (مانند نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خبیر پختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے ویژن کے مطابق سوات پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری سوات پولیس کا ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں ، منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف بڑی کاروائی، 02 عدد کلاشنکوف، 22 عدد پستولیں، 08عدد رائفل، 736عدد کارتوس، 1 کلو 305 گرام چرس ، 128 گرام ہیروئن ،70 گرام آئس اور 4 لیٹر شراب برآمد، جبکہ 01 مجرم اشتہاری بھی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق: ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ خان اور ایس پی اپر سوات محمد زمان خان کے سربراہی اور سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں متعلقہ ایس ایچ اوز نے اپنی پولیس کے ہمراہ ٹیم نیشنل ایکشن پلان کے تحت دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 02 عدد کلاشنکوف، 22 عدد پستولیں، 08عدد رائفل، 736عدد کارتوس، 1 کلو 305 گرام چرس ، 128 گرام ہیروئن ،70 گرام ائس اور 4 لیٹر شراب برآمد کرلیے گئے جبکہ ایک مجرم اشتہاری بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے