ہری پور (مانند نیوز)تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں حطار روڈ پر ٹوڈو سٹاپ کے قریب سڑک کنارے نامعلوم لاش برآمد ہوئی۔ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے آر ایچ سی کوٹ نجیب اللہ منتقل کر دیا۔