سوات(مانند نیوز)تقریب تقسیم انعامات پروگرام میں ایس ڈی پی بریکوٹ احسان اللہ خان، ایس ڈی پی او کبل حبیب شاہ ، ڈی ایس پی ٹریفک امیر زیب خان اورسرکل بریکوٹ کے تمام ایس ایچ اوزو چوکیات انچارجان سمیت ٹریفک ودیگر پولیس جوانان نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے فرائض منصبی میں بہترین کارکردگی پر سرکل بریکوٹ کے پولیس افسران اور اہلکاران میں توصیفی اسناد اورنقد انعامات تقسیم کئے۔ اس حوالے سے تھانہ غالیگے میں تقریب تقسیم انعامات پروگرام کا انعقاد کیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے شرکاء تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے، پیشہ وارانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے پولیس افسران اور جوانان کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کیوجہ سے پورے ملاکنڈ ڈویژن پولیس کا وقار بلند ہے، ہمیں اپنے پولیس پر فخر ہے اور آئندہ بھی آپ لوگوں سے بہتر سے بہتر کارکردگی کے امید رکھتا ہوں، اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار لانے والے پولیس افسر و جوان کی ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی کیجائی گی۔ انہوں نے کہا ضلع بھر میں اپنی فرائض منصبی احسن اور بہترین طریقے سے سر انجام دینے والے تمام پولیس افسران و جوانان کو سرکل وائز پروگرامات کا انعقاد کیا جا کر توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائیگا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے انعام پانے والے پولیس افسران اور جوانوں کو باورکرایا کہ پولیس فورس میں موجودہ سزا و جزاء کے عمل کو اس کی اصل روح کے مطابق عملی جامہ پہناتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے ہر رینک کے پولیس افسران و اہلکاروں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے