شانگلہ(مانند نیوز )پرائمری سکول اساتذہ کی اپ گریڈیشن میں تاخیر پراحتجاج،اساتذہ کابدھ کے ر وزسرکاری پرائمری سکولوں میں یوم سیاہ منایااورگریڈیشن میں تاخیر کو اساتذہ کی حق تلفی قرار دے دیں۔سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے دوران ڈیوٹی بازؤوں پر کالی پٹی باندھ کر بھرپور احتجاج کیا اور کہا کہ اپ گریڈ یشن میں تاخیر منظورنہیں،اپنے حق کیلئے بھرپور جدوجہد کی تھی صوبائی حکومت نے مذاکرات میں وعدہ کیا تھا مگر اپنا یہ وعدہ پورا نہ کرسکیں۔اپ گریڈ یشن ہماراحق تھاجوصوبائی حکومت نے جان بوجھ کر نہیں دیا۔نظرثانی کی جانی چاہئے۔پرائمری اساتذہ اپنے حق کیلئے آخری حد تک جائینگے، شانگلہ ضلع بھر کے مختلف پرائمری سکولوں میں اساتذہ نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کریوم سیاہ منایا۔پرائمری سکول اساتذہ کے مختلف تنظیموں کاکہنا تھاکہ اس وقت انکے ساتھ ذیادتی ہو رہی ہے۔انھوں نے اپ گریڈیشن کیلئے بھرپور احتجاج کیااورسابق حکومت نے ان کے مطالبات منظورکئے تھے،تاہم موجودہ بجٹ میں انکی اپ گریڈیشن شامل نہ کرنابدنیتی ظاہر کرتی ہیں۔اساتذہ اپنے جائزحقوق کے حصول کے لیے دوبارہ تدریسی عمل کو بند کرکے سڑکوں پرنکل آئیں گے۔پرائمری سکول اساتذہ کا مزیداستحصال نہ کیا جائے اور حکومت مزید ان کی حق تلفی نہ کریں۔ مختلف سرکاری پرائمری سکولوں میں دوران ڈیوٹی بازؤں پر احتجاجاً کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا گیا اور کلاس لئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی تنظیموں اور اضلاع کی سطح پر مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔۔