شانگلہ(مانند نیوز )ضلع شانگلہ ژوندون ویلفیئر فاونڈیشن کی طرف سے یتیم بچوں کیلئے عید الاضحی کے کپڑوں کے تحائف تقسیم کئے گئے، عنقریب ضلعے کے ہر مستحق غریب کے گھر گھر تک مدد پہنچاینگے،نیاز خان شانگلہ بانی ژوندون ویلفیر فاونڈیشن۔شانگلہ کے تحصیل چکیسر میں ژوندون ویلفیر فاونڈیشن کی طر ف یتیم مستحق بچوں کے لیے عید کے لیے کپڑوں کی ایک تقریب منعقد کیاگیا جس میں تقریباً سو تک یتیم مستحق بچوں کے لیے عید الاضحی کے موقع پر کپڑوں کا انتظام کیا گیاتھا۔یہ پہلا موقع ہے کہ شانگلہ میں کہ کسی غیر سرکاری تنظیم نے اپنی مدد آپ کے تحت ایسا کام سرانجام دیا۔سماجی رابطہ کے مختلف فورمز پر شانگلہ ژوندون ویلفیئر فاونڈیشن کی اس کاوش کو مختلف حلقے زبردست اقدام قرار دیتے ہوئے ان کو سراہ رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اس فاؤنڈیشن سے ایسے کاموں کی توقع ہیں۔فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علاقہ چکیسر کے تاریخ میں پہلی مرتبہ عید کے موقع پر اتنے زیادہ بچوں کے لیے کپڑوں کا انتظام کیاجسکا مقصد مستحق یتیم بچوں کی عید کے موقع پر محرومیوں کا ازالہ کرنا کی کھڑی میں ایک اقدام ہے۔تقریب کے دوران بچوں کے چہروں پر خوشیاں نمایاں رہی۔ژوندون فاونڈیشن کے بانی نیاز خان شانگلہ ہر سال عید کے موقع پر ایسے یتیم بچوں کے لیے شانگلہ کے ہر تحصیل میں باری باری ایسے تقریب کے انعقاد کا بھی ارادہ ظاہر کیا۔یاد رہے کہ ژوندون ویلفیر فاونڈیشن پچھلے چار سال سے ضلع شانگلہ میں صحت،تعلیم اورخواراک کی مد میں بہت سے مستحق خاندانوں،طلباء اور مریضوں کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرتی آرہی ہیں۔یتیم بچوں کیلئے تقسیم تحائف عید الاضحی کے اس تقریب کو شانگلہ کے ہرمکتب فکر کے افرادنے انتہائی سراہ رہے ہیں اور امید ظاہر کررہے ہیں کہ شانگلہ ژوندون ویلفیئر فاونڈیشن کا یہ سفر شانگلہ کے کونے کونے تک پہنچانے کیلئے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مدد کرینگے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے