شانگلہ(مانند نیوز )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ عنایت الرحمان نے کہا ہے کہ ووٹ اندراج 13 جولائی تک جاری رہیگا،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ملک بھر میں عام انتخابات 2023 کیلئے تمام تر تیاریاں زور و شور سے جاری ہے،صاف اور شفاف انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔اس سلسلے میں میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرشانگلہ عنایت الرحمان نے کہا کہ انتحا بی فہرستوں میں نئے ووٹرز کی اندراج، منتقلی۔درستگی اور اخراچ کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 13 جولائی 2023 کو اخری تاریخ مقرر کی ہے،انھوں نے اس موقع پر ضلع شانگلہ کے عوام الناس بالخصوص نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا ووٹ صرف آپ کی آواز ہی نہیں بلکہ آپ کی طاقت بھی ہیں۔اپنی ووٹ کو آج ہی رجسٹر کرائیں اور انتخابات میں اس کا استعمال یقینی بنانے۔انھوں نے مزید کہا کہ ابھی اپنے موبائل فون سے 8300 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے فوری معلومات حاصل کرے کہ اگر آپ کی ووٹ درج نہیں یا کوائف میں کوئی غلطی ہے تو فوری ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ افس سے رابط کرکے متعلقہ فارم جمع کروانے تاکہ بروقت اندراج یا کوائف درست کروا کے عام انتخابات 2023 میں آپنا حق رائے دہی استعمال کرسکے،اور یوں ملک وقوم کی تعمیر وترقی اور ایک مثبت جمہوری معاشرے کی قیام میں آپنا حصہ ڈالے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے