سوات(مانند نیوز)تقریب تقسیم انعامات میں ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نعیم خان اور سرکل کبل کے تمام ایس ایچ اوزو چوکیات انچارجان اور پولیس لائن سٹاف سمیت ٹریفک ودیگر پولیس جوانان نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے پولیس لائن کبل میں منعقد تقریب تقسیم انعامات میں فرائض منصبی میں بہترین کارکردگی پر سرکل کبل کے پولیس افسران اور اہلکاران میں توصیفی اسناد اورنقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے انعام پانے والے پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں موجودہ سزا و جزاء کے عمل کو اس کی اصل روح کے مطابق عملی جامہ پہناتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے ہر رینک کے پولیس افسران و اہلکاروں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے خادم ہے اور عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہیں، مظلوموں کی دادرسی اور ان کے ہر ممکن تعاؤن کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، ہم سب نے مل کر امن و امان کی قیام کو برقرار رکھنا ہے اس جنت نظیر وادی کی خوبصورتی کو پامال کرنے والے کیخلاف ایک ہو کر لڑنا ہے، کسی کو یہاں کی امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں ہے، انہوں نے وادی سوات کو آمن کا گہوارہ قرار دیتے ہوئے سیاحوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس ہر آنے والے سیاح کو خوش آمدید کہتے ہیں اور سیاحوں کے لئے سوات کے مختلف سیاحتی مقامات پر ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں انہیں سوات پولیس کیطرف سے ہر ممکن سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے