سوات(مانند نیوز) آپریشن کے دوران تھانہ شموزئی پولیس کی بڑی کاروائی، 10 لیٹر شراب برآمد، ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے سلسلے میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ احسان اللہ خان کے نگرانی میں اے ایس ایچ او تھانہ شموزئی میاں سید رحمن نے ہمراہ دیگر پولیس نفری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محسن ولد محمد اکرم ساکن بادامی باغ لاہور سے 03 لیٹر شراب، ملزم اسد علی ولد غلام عباس ساکن کچی آبادی لاہور سے 03 لیٹرشراب، عرفان شوکت ولد شوکت علی ساکن شمس پورہ لاہور سے 02 لیٹر شراب اور مشتاق ولد محمد اسحاق ساکن نوشہرہ سے 02 لیٹر شراب برآمد کر کے تمام ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان سوات پولیس