ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)تھانہ کینٹ پولیس کی چوروں و منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں،منشیات فروختگی کے مکروہ دھندے میں ملوث حاضر سروس پولیس اہلکار سمیت 8ملزمان گرفتار،آلہ تخفیف پسٹل،سرقہ شدہ رقم 905500روپے،795گرام آئس اور 255گرام ہیرئوین برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ کینٹ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی سرکل حافظ محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او گل شیرخان نے منشیات فروشوں اور چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان محمد اکرم ولد غلام رسول موہانہ سکنہ پوٹہ،ابوزر ولد محمد رمضان قوم کلیرا سکنہ بڈھ کوحسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان سے سرقہ شدہ نقد رقم مبلغ 900000روپے ، آلہ تخفیف پسٹل 30بور اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا اسی طرح چوری کی ایک اور واردات میں ملوث ملزمان کو جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے عثمان الدین ولد مبین خان،مومن خان ولد اصل دین اقوام بھٹنی ساکنان ضلع ٹانک کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے سرقہ شدہ نقد رقم مبلغ 5500روپے بھی برآمد کرلئے جبکہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش پولیس کانسٹیبل قیوم نواز سکنہ مریالی کے قبضہ سے گاڑی نمبر AMK_567کے خفیہ خانوں سے 374گرام آئس اور 255گرام ہیرئوین،ملزم محمد ذیشان ولد محمد طارق قوم ساندھڑا سکنہ بستی درکھانوالی کے قبضہ سے 150گرام آئس،ملزم محمد جہانگیر ولد امام بخش قوم تھہیم سکنہ کچی پائند خان کے قبضہ سے 121گرام آئس جبکہ ملزم محمد ریاض ولد سرفراز قوم کھوکھرط سکنہ بستی دھپانوالی کے قبضہ سے 150گرام آئس برآمد کرکے تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج اور پابند سلاسل کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے