ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)ڈی ایس پی پہاڑپور اور ایس ایچ او پہاڑپور کی کامیاب کاروائی، تین روز قبل ہونیوالے تصادم میں ملوث 3ملزمان گرفتار، آلہ قتل وآلہ فائر دو کلاشنکوف، 1پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ پہاڑپور پولیس نے زیر قیادت ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل کاشف ستار ہمراہ ایس ایچ او عطااللہ خان نے 3روز قبل ہونیوالے واقعہ جس میں دوگروپوں میں تصادم اور آتشیں اسلحہ سے فائرنگ با نیت قتل کے نتیجے میں 1افراد جاں بحق جبکہ7افراد زخمی ہوگئے تھے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر حالات کو سنبھالااور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پہاڑپور پولیس نے بڑی کامیابی اور نہایت حکمت عملی سے کیس ٹریس کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث قتل واقدام قتل کے ملزمان شیرداد ، خدائے داد ، خان محمدپستران گلان قوم خروٹی سکنہ منگلہ بورنگ کوحسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئیملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل اور آلہ فائر 2عدد کلاشنکوف معہ 40عدد کارتوس ، 01پسٹل 30بور معہ05عدد کارتوس برآمد کر لیے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے