بٹ خیلہ (مانند نیوز ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملاکنڈ نے دومنشیات سمگلروں کو پانچ پانچ سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ چھ ماہ کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائیز اینڈ نارکاٹیکس تھانہ سوات ملاکنڈ ریجن نے ملزمان دواد خان ولد غلام محمد ساکن بٹ خیلہ اور عدنان ولد سعید خان ساکن اماندرہ کو منشیات کے الزام میں 10 دسمبر 2022 کو گرفتار کرکے مقدمہ ڈسٹڑکٹ اینڈ سیشن جج ملاکنڈ ملاکنڈ محمد اقبال خان کے عدالت میں زیرسمات رہا، گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو سزا کا فیصلہ سنا دیا۔