سوات (مانند نیوز)سوات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف بروقت کاروائی، چھریوں کے وار سےبےدردی سے قتل کرنے والا اور پستول کے نوک پرخاتون کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار۔اس حوالے سے ایس پی اپر سوات محمد زمان خان نے ہمراہ ایس ڈی پی او سٹی امجد خان میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تھانہ بنڑ کے حدود میں اصغر ولد قیمت زمین ساکن طاہر آبادکو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے بے دردی سے قتل کرنے کا واقعہ رونما ہوا تھا جس پر آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان کو ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا ۔جس پر ایس ڈی پی او سٹی امجد خان نے ایس ایچ او تھانہ بنڑ جہان عالم خان، اے ایس ایچ او تھاہ بنڑ علی رحمان خان اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دی، انہوں نے کہا کہ تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ کار کے بدولت چند گھنٹوں کے اندر اندر واقعے میں ملوث ملزم طارق ولد زبیر ساکن یخ کوہے کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز تھانہ بنڑ میں طاہر رحمان ولد غنی رحمان ساکن ملوک آباد آ کر یوں بیان کر تا ہے کہ میں اپنی بیوی مسماۃ (ج) کوسسرال سے واپس اپنے گھر لے جارہا تھا کہ بمقام گلی گیان پرکاش مسمی آصف ولد آمین ساکن امیر خان نویکلے نے پستول کے نوک پر مجھ پر تشدد کر کے میری بیوی کو اغواء کر کے لے گیا ہے، جس کی مدعیت پر تھانہ بنڑ پولیس نے رپورٹ درج کر کے مغویہ کے بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر تے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر اندر ملزم آصف ولد آمین ساکن نویکلے کا گرفتار کر کے جس کے قبضے سے مغویہ مسماۃ (ج) بازیاب کرا لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو تھانہ بنڑ میں پابند سلاسل کیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان سوات پولیس