لوئر چترال (مانند نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی نے چترال لوئر کا دورہ کیاشندور میلہ 2023 کی سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا ۔تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے چترال لوئر کا دورہ کیا، چترال لوئر پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے آر۔پی۔او ملاکنڈ کا استقبال کیا۔ آر۔پی۔او ملاکنڈ نے لواری ٹنل پر سیاحوں کے لئے بنائے گئے فسلٹیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا، ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے آر۔پی۔او ملاکنڈ کو پولیس ٹورسٹ فسلیٹیشن سنٹر میں سیاحوں کو دئیے جانے والے سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے آر۔پی۔او کو چترال کے ثقافت کے بارے میں بھی بریفنگ دی، انہوں نے پولیس ٹورسٹ فسلٹیشن سنٹر میں تعینات پولیس جوانوں اور ٹوارزم پولیس کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چترال آنے والے سیاحوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے اور ان کی بھرپور مہمان نوازی کیا جائے، چترال کے قدرتی حسن اور ثقافت کو دیکھنے کےلئے دنیا بھر سے سیاح چترال کا رخ کرتے ہیں، ملاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں کا انحصار ٹورازم پر منحصر ہیں لہذا سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی کریں اور ملک، قوم و پولیس فورس کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں.