پشاور (مانند نیوز)پشاور میں عظیم الشان آل پاکستان وکلاء کنونشن کا انعقاد،کنونشن کے بعد وکلاء کی نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل سے ملاقات صوبائی حکومت کی جانب سے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا آل پاکستان وکلاء کنونشن کے شرکاء کے لئے ظہرانے کا اہتمام نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی جانب سے صوبائی اور وفاقی سطح پر وکلاء کے مسائل کے حل کی یقینی دہانی نگران صوبائی حکومت وکلاء کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے جارہی ہے، وکلاء کا فلاح و بہبواولین ترجیحات میں سے ایک ہے، ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروزجمال شاہ کاکاخیل نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا بارکونسل کے زیراہتمام پشاور ہائی کورٹ میں آل پاکستان نمائندہ لائرز کنونشن کے اختتام پر وکلاء سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن کی صدارت زر بادشاہ خان وائس چیئر مین خیبر پختونخوا بار کونسل نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید مبشر شاہ چیئرمین ایگزیکٹیو نے اداکئے۔ کنونشن میں وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید، چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حسن رضا پاشا جبکہ دیگر ممبران میں سے احسن بھون، چودھری حفیظ الرحمن پاکستان بار کونسل، بشارات اللہ خان وائس چیئر مین بمع دیگر معزز ممبران فرحان شہزاد، حاجی محمد افضل دھرالہ اور اعجاز احمد گرمانی پنجاب بار کونسل، امان اللہ کاکڑ وائس چیئر مین، قاسم خان کا جیز کی چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی، راہب خان بلیدی ممبر جوڈیشل کمیشن بلوچستان بار کونسل، عبد الرزاق مہر ممبر سندھ بار کونسل، راجہ محمد علیم خان عباسی وائس چیئر مین اسلام آباد بار کونسل، زر بادشاہ خان وائس، سید مبشر شاہ چیئر مین ایگز یکٹیو کمیٹی خیبر پختونخوا بار کونسل، احمد فاروق مختک ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان، سید امجد شاہ چیئر مین اپیل کمیٹی پاکستان بار کونسل اور دیگر معزز ممبران خیبر پختونخوا بار کونسل اور ملک بھر سے آئے ہوئے ہائی کورٹ بارایسوسی ایشنز کے صدور، صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور ان کے ساتھ آئے ہوئے معزز وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے آل پاکستان لائرز کنونشن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم ستون ہیں بلاشبہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے اور یہی وکلاء معاشرے کے محروم طبقات کے لئے قانونی جنگ بھی لڑتے ہیں علاوہ ازیں وکلاء کنونشن کے اختتام پر صوبائی حکومت کی جانب سے نگران وزیراطلاعات فیروزجمال شاہ کاکاخیل نے کانفرنس کے شرکاء کے لئے ظہرانہ کا اہتمام کیا۔کنونشن میں سانحہ 9 مئی کی مذمت سمیت متعدد قرار دیں متفقہ طور پر منظور ہوئیں۔ درج ذیل چند متفقہ طور پر منظور شدہ قراردادیں آل پاکستان نمائند ہ لائرز کنونشن مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر O.I.C کا اجلاس طلب کرے اور اس میں دنیا کے مختلف حصوں میں دین اسلام اور شعائر اسلام کی توہین کرنے کا مسئلہ اٹھائے۔ مزید براں O.I.C کے سارے رکن ممالک سویڈن سے اپنے سفیر واپس بلائیں اور سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر یں جبکہ islamophobia کا مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور یورپی یونین میں اٹھانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔آل پاکستان نمائندہ لائرز کنونشن یہ مطالبہ کر تا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان 2023 supreme court practice & procedure actکے خلاف جاری شدہ stay order کو فوری طور پر ختم کرے کیونکہ یہ پاکستان کے وکلاء کا بہت دیرینہ مطالبہ تھا۔آل پاکستان نمائندہ لائرز کنونشن یہ مطالبہ کر تا ہے کہ 1973 legal practitioner & bar council act میں وکلاء کے فلاح و بہبود کے لیے مناسب ترامیم کی جائیں تا کہ وکلاء کیلئے grant in aid کے مسائل مستقل طور پر حل ہو سکیں۔۔ آل پاکستان نمائندہ لائرز کنونشن یہ مطالبہ کر تا ہے کہ سپریم کورٹ میں elevation کیلئے seniority principle پر سختی سے عمل کیا جائے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ میں فوری طور پر تعینات کیا جائے۔۔ آل پاکستان نمائندہ لائرز کنونشن یہ مطالبہ کر تا ہے کہ ہائی کورٹس میں elevation کیلئے merit پر سختی سے عمل کیا جائے۔ پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد کو آبادی کے تناسب اور 7 نئے ضم شدہ اضلاع کی بنیاد پر کم از کم تعداد 30 کیا جائے۔آل پاکستان نمائندہ لائرز کنونشن موجودہ حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہے کہ آئین کے 209 article میں ضروری ترامیم کی جائیں اور اس بابت rules بنائے جائیں تاکہ جملہ کاروائی open کی جائے اور اس کے لیے ٹائم فریم مقرر کر کے فیصلوں تک رسائی کا حق دیا جائے۔آل پاکستان نمائند ہ لا ئرز کنونشن یہ مطالبہ کر تا ہے کہ سپریم کورٹ میں benches کی تشکیل اور مقدمات کی fixation کیلئے واضح رولز بنائے جائیں۔ سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں pending لاکھوں مقدمات کے جلد اور منصفانہ فیصلوں کیلئے mechanism بنایا جائے تا کہ عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔. وکلاء برادری چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے curative review کی withdrawal درخواست پرجلد از جلد فیصلہ دے کیونکہ وکلاء کے مطالبے پر حکومت نے واپسی کی درخواست دی تھی۔ آل پاکستان نمائندہ لائرز کنونشن صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ 2023 lawyer protection welfare act پر مکمل عمل در آمد کیا جائے۔ آل پاکستان نمائند ہ لائرز کنونشن مطالبہ کر تا ہے کہ تمام سرکاری Housing Schemes میں وکلاء کا کوٹہ مقرر کیا جائے۔. آل پاکستان نمائندہ لائرز کنونشن وفاقی وزارت قانون کا شکریہ ادا کر تا ہے کہ ایک سال میں وکلاء برادری کے بہت سارے مطالبات منظور کیے گئے. ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جمہوریت کی بحالی کیلئے بر وقت صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔آل پاکستان نمائند ہ لا ئرز کنونشن چیئر مین سپریم جوڈیشل کونسل سے مطالبہ کر تا ہے کہ جسٹس مظہر علی نقوی کے خلاف بار کونسلز شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل فوری سماعت کیلئے تاریخ مقرر کی جائے۔