گجرات(مانند نیوز ڈیسک) دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث درجنوں دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر گجرات نے بتایا کہ کوٹ غلام تا کوٹ نکا سیلاب سے متاثر ہوئے، 59 کے قریب دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، دریائے چناب میں 1 لاکھ 18ہزار43ہزار 692کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ خانکی کے مقام پر اپ سٹریم 54404 کیوسک اور ڈاؤن سٹریم 47300کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔ڈی سی گجرات نے کہا کہ تمام مقامات پر پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، دریائوں میں پانی کے بہائو کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے۔دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے سیالکوٹ، گجرات، وزیر آباد، منڈی بہا ئوالدین اور حافظ آباد کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے