بیجنگ(مانند نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ ایک ساتھ رہنے اور عالمی خوشحالی میں حصہ لینے کا راستہ تلاش کرنا امریکا اور چین کی ذمہ داری ہے۔ بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات پر زور دیا۔ امریکی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی تجارتی پابندیوں کا مقصد چین پر معاشی فائدہ حاصل کرنا نہیں۔