ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) ایس ایچ او سٹی سردار عظیم اللہ نے تھانہ میں انجمن تاجران اور مصالحتی کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی جس میں محرم الحرام میں باہمی تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ میٹنگ کے شرکاء نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ نوتعینات ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی سردار عظیم اللہ خان وزیر نے علاقہ میں امن وا مان اور محرم الحرام کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے سلسلے میں انجمن تاجران اور مصالحتی کمیٹی کے ممبران سے خصوصی ملاقات کی،ملاقات میں محرم الحرام میں باہمی تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ شرکاء نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی سردار عظیم اللہ خان وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیرہ کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جا ئے گا،ھم ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ایس ایچ او سٹی سردار عظیم خان وزیر نے شرکاء کو محرم الحرام کے سیکورٹی پلان اور ضابطہ اخلاق پر بریفنگ دی۔ماضی میں محرم الحرام کے دوران ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے اور تعاون پر انجمن تاجران کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر انجمن تاجران نے محرم الحرام کے دوران درپیش مسائل کی نشاندھی کیا اور تمام تر تعاون کا یقین دلایا۔شرکاء میٹنگ نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح اس سال بھی انشائاللہ محرم حرام مکمل امن اور باہمی بھائی چارے کے ساتھ گزرے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے