ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) جے یو آئی کے زیر اہتمام عظمت قرآن ریلی ڈیرہ پریس کلب سے نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی میں سویڈن کیخلاف شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھائے ہوے تھے شرکاء ریلی نے سویڈن کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور گستاخ قرآن کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوے جے یو آئی کے سرپرست اعلی مولانا اشرف علی نے کہاکہ قرآن کائنات کی روح ہے دنیا میں بھی ہوگا اورجنت میں بھی ہوگا یورپ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف بیان قابل تحسین ہے لیکن وہ سویڈن کے سفارت خانے کو بند کر کے اس کے سفیر کو نکالنے کی جراْت کریں تو یہ اور بھی قابل تحسین بات ہو گی انہوں نے کہا کہ احکام قرآن پر عمل کرنا بھی حرمت قرآن ہے قرآن کی بیحرمتی کرنے والے کو سزا ضرور ملنی چاہئے یورپی ممالک خود اس کا بندوبست کریں اور ہمیں بھی سزا دینی آتی ہے۔۔۔ ریلی سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے جنرل سیکرٹری قاضی عبدالحلیم صاحب۔ جے یو آئی کے رہنماؤں قاری محمد عمیر فاروقی صاحب۔ ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ صاحب۔ صدر JUI تحصیل سٹی 1قاری اعجاز فاروقی صاحب۔شریف چوہان نے خطاب کیا۔۔ریلی میں جے یو آئی کے رہنماء قاری عصمت اللہ نعمانی۔ لال محمد خروٹی۔ محمد اکرم خان ناصر۔ شیخ محمود الحسن، سیف اللہ مجاہد۔ قاری محمد امین اور احمد خان کامرانی بھی موجود تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوے قاضی عبدالحلیم نے کہاکہ ہمیں یورپی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے اور انکی معیشت کو دوام نہیں دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ قرآن مٹنے کیلئے نہیں آیا یہ تا قیامت رہے گا اور جنت میں بھی ہوگا کفر ہمیشہ ایسی حرکتیں کرکے مسلمانوں کے جزبات کا جائزہ لیتا ہے اسلامی ممالک کو اس کا سخت انداز میں جواب دینا چاہئے۔ شرکاء ریلی نے سویڈن کا جھنڈا بھی نزر آتش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے