دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر افتخار احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حضرت بلال نے خفیہ اطلاع پر رباط ایریا میں لوکل/ جعلی ڈش واش، سوڈا، سرف، غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری فیکٹری پر اچانک چھاپہ مار فیکٹری سیل کرکے ملزم کی خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تیمرگرہ میاں بانڈہ میں نمکو گودام کو بھی بغیر اجازت نامہ پر سیل کیا۔ مالک دوکان کو ہدایت کی کہ وہ کل تک تمام ضروری کاغذات دفتر ھذامیں جمع کرے اور اگر ضروری کاغذات نہ ہونے کی صورت میں ان کی خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے جائیں گی۔ صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ نے سب ڈویژن تیمرگرہ کی مختلف بازاروں میں غلہ گوداموں کا بھی دورہ کیا جو کہ تسلی بخش پایا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے