سخاکوٹ(مانند نیوز) درگئی نہر سے لاش بردآمد ورثاء نے لاش درگئی بازارچوک میں رکھ کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق: درگئی نہر سے نوجوان کی قتل شدہ لاش برآمد ہوگئی ہے۔ کالام سوات کے رہائشی عمر نامی مقتول کئی دن سے لاپتہ تھا تاہم ان کی قتل شدہ لاش ناشونو کنڈاؤ کے مقام پر نہر سے برآمد ہوئی۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے نہر سے لاش نکال کر درگئی ہسپتال منتقل کردی اور ورثا کے حوالے کی گئی۔ ورثاء نے لاش کو مین مالاکنڈ روڈ پر رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج کردیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی زید صافی نے مظاہرین کو نامزد ملزمان کے گرفتاری کیلئے مہلت مانگ کر احتجاج پر امن طور پر ختم کرادیا ہے