بٹ خیلہ (مانند نیوز)پیرا میڈیکل ایسوسی 12 جولائی کو پشاور احتجاج میں بھرپور شرکت کرینگے، پیر امیڈیکس کے جائیز مطالبات پورے کرنے کے لیے صوبائی قیادت کی کال پر ہر ممکن قربانی کے لیے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار پیر ا میڈیکل ایسوسی جی ایچ کیو بٹ خیلہ کے صدر محمد یونس، ضلعی صدر عنایت اللہ، طارق محمد اور عزیز الرحمان نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں پیرا میڈیکس کا کردارروز روشن کی طرح عیاں ہے، ان کے جائیز مطالبات جن میں میڈیکل فیکلٹی میں کنٹرولر کی پوسٹ پر پیر امیڈیکس کی تعیناتی، ضم شدہ اضلاع میں اے ڈی پی، کے ایچ پی، پی پی ایچ آئی اور ای پی آئی میں تمام پراجیکٹس میں شامل ملازمین کی مستقلی، ایک سال سے بند تنخواہوں کی ادائیگی، پروموشن میں تیزی اور صحت سہولت پروگرام میں پیر امیڈیکس کے جائیز حصہ وغیرہ شامل ہے میں صوبائی حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اس لئے صوبائی قیادت کی کال پر 12 جولائی کو اعلان شدہ احتجاجی مظاہر ہ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے