ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام 2023 کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، شیعہ سنی اکابرین اور امن کمیٹی کے ذمہ داران کے تعاون اور مشاورت سے محرم الحرام کے دوران بھائی چارے اور امن کی فضاء کو انشاء اللہ برقرار رکھتے ہوئے محرم الحرام کو مثالی انداز میں اختتام پذیر کرینگے، ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران محرم میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، آر پی او ڈیرہ کا کہنا تھا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی کے حوالے سے 4 زون ترتیب دیئے گئے ہیں ضلع ٹانک میں 9 تھلہ جات ہیں جن میں 3 تھلہ جات کو حساس ترین اور 6 تھلہ جات کو نارمل اور محرم کے دوران 2500 افسران و اہلکاران بیک وقت اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینگے، ڈیرہ اسماعیل خان میں 69 امام بارگاہوں میں سے 26 امام بارگاہوں کو حساس ترین اور 43 امام بارگاہوں کونارمل قرار دیا گیاہے، ضلع ڈیرہ میں کل 642 مجالس کا انعقاد کیا جائیگا جن میں سے 100 کے قریب مجالس کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے، 11 ناکہ بندیاں سی آر بی سی نہر پر لگائی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ و ٹانک پولیس محرم الحرام کے دوران الرٹ ہوکر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیگی، کسی شرپسند کو حساس ایام کے دوران شرپسندی کی اجازت ہرگز نہیں دینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے