ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان یہاں کے رہنے والوں کا ہے اور یہاں کے رہائشیوں نے آباؤ اجداد کے وقت سے اکھٹے رہنے کے ساتھ ساتھ جس یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کیا ہے ابھی بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل تشیع اکابرین اور تھلہ متولیان سے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الرؤف بابر قیصرانی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اہل تشیع اکابرین اور تھلہ متولیان کی جانب سے مختلف مسائل اور شکایات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ عاشورہ محرم کے دوران واپڈا کی جانب سے نہ صرف لوڈشیڈنگ بلکہ ٹرپنگ، کم وولٹیج، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کی جائے۔ ہسپتالوں میں عملہ کو الرٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ فیلڈ کیلئے جو ایمبولنسز فراہم کی جائیں ان میں ڈاکٹر کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں موقع پر فوری علاج معالجہ یقینی بنایا جا سکے اسکے علاوہ دور دراز کے علاقوں میں ایمبولنسز کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔ مزید کہا گیا کہ نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ بڑے نالوں کو ڈھکنے کیلئے سلیبز بھی بروقت رکھے جائیں تاکہ بارشوں کی صورت میں پانی کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔ اسی طرح جلوس کے راستوں کی صفائی اور سایہ کیلئے مناسب فاصلے پر ٹینٹس کی تنصیب کی جائے جہاں پینے کا صاف پانی بھی میسر ہوجبکہ سٹریٹ لائٹس کی بھی بروقت تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح تحصیل پروآ اور پہاڑپور میں انتظامات کی کمی سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الرؤف بابر قیصرانی نے کہا کہ امن ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اس کو برقرار رکھنے کیلئے آپ سب پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ معاشرے میں اعتدال نہ ہو گا تو سب کو نقصان کو سامنا کرنا پڑے گا نوجوانوں میں بھی اعتدال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے لہذا اس حوالے سے ہم سب پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور امن کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اپنے وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء کی جانب سے پیش کردہ مسائل و شکایات کو نہ صرف نوٹس کیا گیا ہے بلکہ پہلے سے ہی اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے