گلیات (مانند نیوز)آر ایم او افضل خان سے ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات۔وفد میں زاہد خان، ساجد رفیق مغل، شوکت حسین اور خواتین کھلاڑی اور دیگر بھی موجود تھیں وفد نے فضل خان کو آر ایم او بننے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ جس طرح پہلے افضل خان نے ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کیساتھ تعاون کر تے تھے آمید کر تے ہیں وہ آئندہ بھی اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔آر ایم او نے کھلاڑیوں کے مطالبہ پر ناران ٹور کی منظوری دی جس پر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور آر ایم او افضل خان نے کہا کہ ٹیبل ٹینس کے فروغ کے لِے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔