کراچی(بیورو رپورٹ)پاکستان کو سعودی سے دو ارب، امارات سے 1 ارب جب کہ ائی ایم ایف سے 1.2 ارب روپے کی رقم موصول ہونے کے بعد ملک میں ڈالر200 روپے جب کہ سونا کی قیمت 2 لاکھ سے نیچے آنے کے لیے لیے تیار ہوگیا ہے ۔ مارکیٹ میں موجود ماہرین کے مطابق ائندہ چند روز میں سونا اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے کمی ہوگی۔
آج کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر پہلے انٹر بینک میں اور پھر اوپن مارکیٹ میں مزید سستا ہونے لگا۔نٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 98 پیسے سستا ہونے کے بعد 275 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپےکا ہو گیا تھا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 279 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے کا تھا۔