ہنگو(مانند نیوز) کرم میں پائیدار امن کے لیے ہمیشہ اے این پی نے کردار ادا کیا ہے، ایمل ولی خان کی ہدایت پر امن جرگہ متحارب گروپوں اور عمائدین سے ملاقاتیں کرئے گا، مزہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ ہماری سیاست کا محور ہے، علاقائی اور قومی تنازعات کو حل کرنے کا واحد راستہ مزاکرات اور جرگہ سسٹم ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر شیر خان شیرانی،سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ، سابق ایم پی اے نثار مومند،مولانا شان زیب،نوروز شان اور دیگر نے پارہ چنار جاتے ہوئے ہنگو میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر اے این پی ہنگو کے جے ایس پیر ابن علی، تحصیل صدر گل صاحب شاہ،ضلعی نائب صدر واجد خان میثل خان اورکزئی،پرویز خان سابق ضلع نائب ناظم سید عمر اورکزئی، سابق ناظم ٹل ملک امان اللہ ایڈوکیٹ،نور سیف آفریدی،قابل خان اورکزئی،امن کمیٹی ممبر حسن خان ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔امن جرگے کے سربراہ اور اے این پی خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر شیر خان شیرانی نے کہا کہ کرم میں حالیہ لڑائی سے اے این پی کو انتہائی دکھ اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے ہماری سیاست ہی عد م تشدد کے فلسفے کی بنیاد پر استوار ہے۔اسی لیے ایمل ولی خان نے یہ جرگہ تشکیل دیا ہے جو میری سربراہی میں دونوں فریقین اور عمائدین سمیت ہر طبقہ فکر سے پارہ چنار میں ملاقات کرے گا اور امن کے لیے راہیں استوار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح فائر بندی ہے جس کے بعد مسلے کا حل علاقائی دستور کے مطابق باہنی مزاکرات سے نکالیں گئے۔پیر حیدر علی شاہ،نثار مومند اور دیگر جرگہ ممبران نے کہا کہ امن،رواداری اور پختون قوم کا اتفاق ہماری سیاست کا مقصد ہے ہم مزہبی منافرت اور فرقے بندی سے ہٹ کر امن کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گئے اور کرم ڈسٹرکٹ میں ہم نے پہلے بھی ایسے نازک مواقعوں پر مزاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیا ہے اور اب بھی ہم پر امید ہیں کہ اپنے قائدین کی ہدایات کی روشنی میں فائر بندی کرانے میں کامیاب ہو جائیں گئے۔جرگہ مشران نے دونوں فریقین سے اپیل کی کہ وہ پارہ چنار کرم میں امن کے لیے مزاکرات کا راستہ اختیار کریں۔اور علاقے کو امن کا گہوارہ بنا کر معمولات زندگی کو بحال کریں۔