ڈیرہ اسماعیل خان (مانندنیوز)ڈی ایس پی پروآ کی تھلہ متولیان،اہل تشیع و اہل سنت اکابرین و معززین علاقہ سے میٹنگ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،تمام۔مکاتب فکر امن و امان کیلئے اپنا کردار ادا کریں،عالمگیر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او پروآ سرکل سردار عالمگیر خان نے محرم الحرم میں امن و امان کے قیام کیلئے تھانہ پروآ تھلہ متولیان،اہلسنت و اہل تشیع اکابرین اور سیاسی شخصیات کیساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس ایچ او یونیورسٹی ملک ساجد، ٹی ایم او پروآ،ایس ڈی او واپڈا،متولیان میں سید مظہر شاہ۔سید ساجد شاہ نقوی۔سیدسجاد ودیگر اور سابق ناظم شاہد خان بھانڑیں،ملک فاروق پروآ، اعزاز بلوچ سمیت دیگر معزیزین پروآ سرکل موجود تھے۔ اس موقع پر تھلہ متولیان سے محرم الحرام کے پروگراموں کے حوالے سے درپیش مسائل بارے آگاہی لی گئی اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی متولیان نے مطالبہ کیا کہ محرم کے پروگراموں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی کرائی جائے جس پر پولیس افسران کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ معززین سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او عالمگیر خان نے کہا کہ محرم الحرام امن وامان کا درس دیتا ہے تمام مکاتب فکر پرامن طریقے سے بھائی چارہ کی فضا قائم کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر چھوٹے چھوٹے مسائل حل کریں انہوں نے کہا ایسے زاکرین اور علماء کو مدعو نہ کیا جائے جن پر پابندی عائد ہے بصورت دیگر میں فوری کاروائی کروں گا لاؤڈسپیکر کے استعمال اور رجسٹرڈ روٹس و پروگراموں پر عمل کیا جائے تاکہ علاقے کا امن برقرار رہے دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ان کی چالوں کو کامیاب نہ کریں اور بھائی چارے کی مثال قائم کریں، شاہد خان بھانڑیں اور ملک فاروق نے کہا کہ محرم الحرام بھائی چارے آور صبر کا درس دیتا ہے تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنی ذمہ داری پوری نبھائیں انشاء اللہ علاقہ کا امن برقرار رہے گا۔ آخر میں دعا کر کے میٹنگ اختتام پزیر ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے