پبی (مانند نیوز ) وزیراعظم پاکستان شھباز شریف لاہور میں ملازمین کے دھرنے کا فوری نوٹس لیں۔اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کریں۔ورنہ 18 جولائی سے ملک بھر کے ملازمین دفاتروں کے مکمل تالہ بندی کرینگے۔ملک بھر میں کوئی سرکاری کام نہیں ھوگا۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ پنجاب کے تمام ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور پانچ دن سے سول سیکرٹریٹ لاھور کے سامنے دھرنا دیا ہے جسمیں فیمل ملازمین کی تعداد کافی ھے۔اور اس سخت گرمی کے باوجود وہ سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔اور پنجاب کے وزیر اعلی اپنے ضد اور انا پر قائم ھے۔اور ملازمین کے جائز مطالبات جو تینوں صوبوں میں وفاق کی طرز پر پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ ھوا ھے۔لیکن فرعون صفت وزیر اعلی پنجاب جو نگران ھے۔اور نگران وزیراعلی کاکام ملازمین کے پنشن کموٹیشن اور لیوانکشمنٹ کا خاتمہ اور تنخواہوں میں کمی بیشی کر نا نہی۔بلکہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات کرانا ھے۔لیکن وہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے ملازمین کے ساتھ ظلم کر رھے ھیں جونا قابل برداشت ھے