ملاکنڈ(مانند نیوز)سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ملاکنڈحوالات بھیج دیا گیا، صوبائی وزیر کو ہسپتال بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگی کے الزام میں انٹی کرپشن ملاکنڈ نے گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر شکیل خان کی جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انٹی کرپشن اہلکاروں نے آج ہفتہ کے روز سینئر سول جج بٹ خیلہ کے عدالت میں پیش کیا گیا، صوبائی وزیر کی طرف سے اختر علی خان ایڈوکیٹ، منصور صادق ایڈوکیٹ، عرفان معظم ایڈوکیٹ پر مشتمل ٹیم عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر ملاکنڈ حوالات بھیج دیا، کیس کی مزید سماعت انٹی کرپشن کورٹ میں ہوگی۔