بٹ خیلہ (مانند نیوز)بٹ خیلہ سٹی اور گرد ونواح میں مقررہ نرخ پر روٹی اور دودھ دہی کہیں بھی دستیاب نہیں انتظامیہ بے لگام نانبائیوں اوردودھ دہی فروشوں کے سامنے بے بس ہو گئی مہنگائی کے مارے بے یار ومددگار شہری دونوں ہاتھوں سے لٹ رہے ہیں ملاکنڈ انتظامیہ نے 140گرام وزنی روٹی کی سرکاری قیمت 20روپے جبکہ دودھ 180اور دہی 200روپے فی کلو گرام نرخ مقرر گئے ہیں تاہم ان مقررہ نرخ پر یہ بنیادی اشیاء ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بٹ خیلہ میں تو درکنار پورے ضلع میں ملنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے نواحی دیہات اور شہروں کی گلی محلوں میں دکانداروں نے اپنا راج قائم کر رکھا ہے شہر اور ارد گرد میں فروخت ہونے والے 40روپے قیمت کی روٹی کا وزن بمشکل180یا200گرام ہو تاہے قیمت کے لحا ظ سے یہ وزن280گرام ہونا چا ہئے اس کے علاوہ دودھ اور دہی کے مقررہ قیمت کی بجائے من پسند ریٹ وصول کئے جاتے ہیں انتظامی افسران مہینے میں ایک آدھ بار چیکنگ کیلئے آتے ہیں عوام کوریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے