دیر(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر دیر بالا گوہر زمان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر باقر علی نے دیر بازار سے غیر ضروری عارضی تجاوزات ہٹادئیے۔ انہوں نے تجاوزات اختیار کرنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ غیر قانونی اور غیر ضروری تجاوزات اختیار کرنے سے ھر صورت گریز کریں بصورتِ دیگر ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔