ملاکنڈ (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان نے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی،ناکہ بندویوں کے دوران انہوں نے بھاری مقدار میں منشیات اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو قبضے میں لیکر مزید قانونی کاروائی کی جارہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف لیویز تھانوں کامعائنہ کیا اور متعلقہ تھانوں کے پوسٹ کمانڈروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے رات کے وقت گشت بڑھائیں۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندہ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع ملاکنڈ کو ہر قسم کی ڈرگز کے ناسور سے پاک صاف کرنے کے ساتھ ساتھ امن وامان کے لحاظ سے ایک مثالی ضلع بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے