ڈیرہ (مانند نیوز)ڈی پی او ڈیرہ کا محرم کے مرکزی جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کا دورہ،ڈی ایس پی سٹی نے سیکورٹی انتظامات اور جلوس روٹس بارے بریف کیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان اور ایس ایچ او سٹی سردار عظیم اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان نے مرکزی جلوس کے روٹس اور حساس امام بارگاہوں اور سیکورٹی انتظامات بارے ڈی پی او ڈیرہ کو بریف کیا۔ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس