ہنگو(مانندنیوز) ہنگو محرم الحرام میں ٹی ایم اے دن رات مصروف عمل ہے،گلیوں،نالیوں کی صفائی اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے، سٹی ایریا میں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب مکمل کر کے مانیٹرنگ روم بنایا گیا ہے،ٹی ایم اے ہنگو دن رات شہریوں کو سروسز فراہم کرنے میں کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل میونسپل آفیسر ہنگو مقصود مروت نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ہر سال ضلعی انتظامیہ خصوصی اقدامات اٹھاتی ہے اور اس محرم میں بھی 24 گھنٹے ٹی ایم اے کا عملہ متحرک اور فرائض انجام دینے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگو سٹی،پاسکلے،گنجانو کلے،ریلوے روڈ سمیت تمام علاقوں میں نالیوں کی صفائی کی گئی ہے،کوڑے کرکٹ کو اٹھا کر شہر جو اصلی خوبصورتی سے مالامال کیا ہے اس کے علاؤہ شہر میں دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی ٹی ایم اے علمہ دن رات موجود یے۔ٹی ایم او ہنگو مقصود مروت نے کہا کہ سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کا عمل بھی مکمل کیا گیا ہے اور مرکزئی کنٹرول روم کے ذریعے تمام عملہ اور انتظامیہ رابطے میں ہے۔اور ہم شہریوں کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔مقصود خان مروت نے کہا کہ تمام امام بارگاہوں پر جہاں سیکورٹی جوان سیکورٹی پر مامور ہیں وہیں ٹی ایم کا عملہ بھی موجود ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے