ہنگو(مانند نیوز)ملیریا کنٹرول پروگرام تین صوبوں میں بھر پور انداز میں جاری ہے،ائتیاطی تدابیر سے اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے،ملیریا کا باعث بننے والے مچھر صبح اور شام کے وقت متحرک ہوتے ہیں،ضلع ہنگو میں ملیریا کنٹرول کے 60 مراکز کام کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار ملیریا کنٹرول پروگرام ضلع ہنگو کے کوآرڈینیٹر سید آفتاب حسین نے بلدیاتی نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملیریا خطرناک بیماری ہے جس کا صفایا کرنے کے لیے گلوبل فنڈ،انڈس ہسپتال،فرنٹییر پرائمری ہیلتھ کیئر،اور محکمہ صحت مشترکہ طور پر خیبر پختونخوا،سندہ اور بلوچستان میں مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں،سید آفتاب حسین نے کہا کہ ضلع ہنگو میں ملیریا کنٹرول پروگرام کے 60 سینٹرز قائم ہیں جن میں سے 22 گورنمنٹ اور 38 پرائیویٹ طبی مراکز ہیں جن میں ملیریا کی تشخیص اور علاج کی مفت سہولیات دستیاب ہیں۔جبکہ حاملہ خواتین میں ادویات لگی مچھر دانیاں بھی تقسیم کرتے ہیں۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام سید آفتاب حسین نے کہا کہ صوبائی پروگرام مینیجر ملیریا کنٹرول ڈاکٹر حمیرہ عطا،ایم ڈی ڈاکٹر ایمل خانکی ہدایات کی روشنی میں ملیریا سے بچاؤ کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع ہنگو میں مئی میں 426 اور جون میں 445 ملیریا کے کیسز سامنے آئے جنہیں مکمل علاج کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔سید افتاب حسین نے کہا کہ صبح اور شام کے وقت ملیریا کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں لہزا عوام احتیاط کریں اور ادویات لگی مچھر دانیاں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ ملیریا سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔اس ضمن میں عوامی آگاہی میں بلدیاتی نمائیندے بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے